
واشنگٹن : امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 2 طالب علم اور 2 استاد شامل ہیں۔ فائرنگ میں ملوث اسکول کے 14 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ امریکا سے گن وائلنس ناسور کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔


































