
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے پرغور کررہی ہے۔ فیصلہ ہوا تو یہ پی ڈی ایم کا مشترکا فیصلہ ہوگا جس کیلئے پارلیمنٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے، عمران خان کا ہر حربہ ناکام ہوا، ان کے گھناؤنے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہو سکتے ہیں پاکستانی کے نہیں۔ پی ٹی آئی نے ریاست کو چیلنج او اس کی اساس پر حملہ کیا ہے۔


































