
گوگل کمپنی نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر احتجاج کرنیوالے اپنے 28 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔ ملازمین نے گوگل کے اسرائیل کے ساتھ آرٹیفشل انٹیلجنس کے سوا ارب ڈالر کے معاہدے پر نیویارک اور کیلیفورنیا کے دفاتر میں احتجاجی دھرنا دیا تھا۔ کمپنی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرکے ملازمین کو گرفتار کروا دیا تھا جنہیں بعد میں برطرف کردیا گیا۔ شکایتی میمو میں مبینہ طور پر لکھا گیا تھا: ‘انہوں نے دفتر کی جگہوں پر قبضہ کر لیا، ہماری جائیداد کو خراب کیا، اور دوسرے گوگلرز کے کام میں جسمانی طور پر رکاوٹ ڈالی، ان کا رویہ ناقابل قبول، انتہائی خلل ڈالنے والا تھا اور جس کے بارے میں ساتھی کارکنوں نے خطرہ محسوس کیا۔ لہذا اس طرح کے رویے کی ہمارے ہاں کوئی جگہ نہیں ہے اور ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔


































