Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

خداوند عالم عنقریب غزہ کے عوام کی فتح امت مسلمہ کو دکھائے گا، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ صیہونی حکومت کی سیاسی اور اقتصادی شہہ رگ کاٹ کر اس سے اپنا ہر طرح کا رابطہ منقطع کرلیں۔ تہران کے شہدا کی یاد میں کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے غزہ جیسے انتہائی اہم مسئلے پر اسلامی ملکوں کے رویہ اور کارکردگی پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات حساس مواقع پر اسلامی ممالک کے حکام غلطی کرتے ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی کی بات کرتے ہیں جوکہ ان کے بس کی بات نہیں بلکہ صیہونی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ اسلامی ممالک کو ان مسائل پر بات کرنا چاہئے جو ان کے اختیار میں ہیں۔ اسلامی ممالک کے اختیارات میں یہ ہے کہ صیہونی حکومت کی شہہ رگ پر چھری رکھیں۔ مسلمان ممالک کو اسرائیل کی مدد کے بجائے اس کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کے عوام تمام تر مشکلات اور مصائب و آلام کے باوجود فاتح اور کامیاب رہیں گے۔ جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے کہ اللہ صاحبان ایمان کے ساتھ ہے اور جہاں بھی ہوں گے کامیاب رہیں گے۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ غزہ کے عوام کی فتح اور کامیابی یقینی ہے اور خداوند عالم عنقریب یہ فتح و کامرانی امت مسلمہ کو دکھائے گا اور پوری دنیا کے مسلمان اور خاص طور پر فلسطین اور غزہ کے عوام کے دل خوش ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular