Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

گلگت: حلقے میں ایک ارب روپے کے منصوبوں کے ٹینڈر کرا چکے ہیں، کاظم میثم

وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ یولتر ہائی وے کی میٹلنگ کے منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے، کواردو قمراہ روڈ کو میٹل کرنے کے منصوبے کی بھی ایڈمن اپروول مل گئی ہے۔ ریڈیو پاکستان چوک سے بھٹو بازار تک روڈ کو بھی کشادہ اور میٹل کیا جا رہا ہے، بشو میں دس بیڈ کا ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے، منصوبہ ٹینڈر کے مراحل میں ہے، حوطو کچورا کتپناہ اور نیانیور میں ڈسپنسریز بنائی جا رہی ہیں، اب تک حلقے میں ایک ارب روپے کے منصوبوں کے ٹینڈر کرا چکے ہیں۔411 سے عبداللہ ہسپتال تک روڈ کو پیور مشین سے میٹل کرنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شگری کلان میں چوبیس کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز ڈگری کالج بنایا جا رہا ہے۔ کالج کے قیام سے یہاں تعلیم نسواں کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا، بعض لوگوں نے سب ڈویژن گمبہ اسکردو اور گرلز ڈگری کالج کے نام پر عوام کے ساتھ بڑا جھوٹ بولا مگر ہم نے اہم منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیا، ہم وہ بات نہیں کرتے جس پر عمل درآمد مشکل ہو ہم وہ بات کرتے ہیں جس پر عمل درآمد بھی ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular