
برلن: جرمن وزیر دفاع بورس پیسٹوریس نے کہا ہے کہ جرمنی کو آئندہ چند برسوں میں روس سے جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا، ملک میں لازمی فوجی سروس کو فوری طور پر پھر سے لاگو کرنا ہوگا۔ جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ روس سے جنگ کیلئے تیاری 2029 سے پہلے مکمل کرنا ہوگی اور اس کے لیے تربیت، اقتصادی اور فوجی سازوسامان پر توجہ مرکوز کرنا پڑے گی۔
انہوں نے یوکرین میں روس کی فتح کے اثرات سے بھی ملک کو خبردارکیا۔ اس سے پہلے فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے بھی کہا تھا کہ اگر روس نے محاذ جنگ عبور کرکے پیش قدمی کی اور کیف نے مدد مانگی تو روس سے لڑنے کیلئے فرانس اپنی فوج یوکرین بھیج دے گا۔


































