
ہائیڈل برگ : جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ کی یونیورسٹی میں مسلح طالب علم کی فائرنگ سے ایک طالبہ ہلاک اورتین زخمی ہوگئیں۔فائرنگ کے بعد حملہ آور نے بھی خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے لیکچر ہال میں گھس کر گولیاں چلائیں اسوقت وہاں 30 سے زائد طالب علم موجود تھے حملہ آور نے حملے سے پہلے واٹس ایپ پر میسج کے ذریعے کارروائی سے آگاہ کردیا تھا۔


































