
غزہ: اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی پر اتر آیا۔ نقل مکانی کرنے والے تباہ حال فلسطینیوں پر بم برسادئے تین قافلوں پر حملے میں 70 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔صیہونی طیاروں نے غزہ میں مسلسل 8 ویں روز بھی وحشت کا مظاہرہ جاری رکھا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 250 شہادتوں سے تعداد دو ہزار تک جاپہنچی۔ فلسطینی وزارت صحت نے 614 بچوں اور 370 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں کی تعداد بھی 8 ہزار کو چھو گئی۔زخمیوں میں 2000 بچے اور 1400 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیل نے کہا ہے غزہ کے علاقوں سے اسے کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ ادھر محاصرے کی وجہ پر غزہ میں طبی سہولیات ناپید ہوگئیں۔ فلسطینی زخمی تڑپ رہے ہیں۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے مغربی کنارے پر مظاہرہ کرنے والے پر امن افراد پر بھی گولیاں چلادیں جس سے 16 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیل نے حماس کے ایریل فورس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔


































