
غزہ : خان یونس میں اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں سے اعضا غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ شعبہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ اجتماعی قبروں سے ملی بعض لاشوں کے سینے چاک اور ان پر ٹانکے لگے ہوئے پائے گئے۔ کچھ لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ملے۔ کئی لاشیں سفید لباس میں تھیں جو صیہونی فوج نے ناصر اسپتال کے قیدیوں کیلئے استعمال کیا۔حکام نے بتایا کہ بعض لاشوں کےسر پر گولی لگنے اور پھانسی دینے کے نشانات بھی ملے ہیں۔ پلاسٹک اور نائلون سے بنے سیاہ اور نیلے کفن میں لپٹی کئی لاشیں بھی ملی ہیں یہ کفن غزہ میں استعمال ہونے والے کفن کے رنگ سے مختلف ہیں جس کا مقصد لاشوں کا درجہ حرارت بڑھانا تھا تاکہ ان کے گلنے کا عمل تیز ہو اور شواہد ضائع ہوجائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قابض فوج نے ناصر اسپتال کے احاطے میں قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔
ادھر اسرائیلی حملوں میں چوبیس گھنٹوں میں 43 فلسطینی شہید اور 64زخمی ہوگئے۔


































