
غزہ: اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں غزہ میں ہزاروں شہادتوں کے بعد مجموعی آبادی میں چھ فیصد کمی ہو گئی ہے۔ فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق اسرائیل کی غزہ جنگ نے اب تک 55 ہزار فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ گیارہ ہزار فلسطینیوں کی لاشیں لاپتہ ہیں خدشہ ہے کہ ان کی لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہیں اور ایک لاکھ کے قریب کو غزہ کی پٹی چھوڑ جانے پر مجبور کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں مجموعی آبادی 160000 تک کم ہو گئی ہے۔ واضح رہے غزہ کی آبادی 2.1 ملین ہے جس میں 18 سال سے کم عمر کے فلسطینی بچوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 47 فیصد ہے۔ اسرائیل نے مرکزی فلسطینی ادارہ شماریات کے مرتب کردہ اعدادو شمار کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے۔


































