Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

تبریز میں ایرانی صدر اور رفقاء کی نماز جنازہ ادا، میتیں قم روانہ

تبریز : تبریز میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ شرکا نے ایرانی پرچم اور شہدا کی تصاویر اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ تبریز کے بعد شہدا کے جسد خاکی قم لے جائے جارہے ہیں۔ شہدا کے جسد خاکی روضہ حضرت معصومہ پر پہنچیں گے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر ساڑھے پانچ بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور پھر نماز جنازہ کیلئے میتوں کو جلوس کی شکل میں جامع مسجد جمکران لے جایا جائے گا۔
شہدا کے جسد خاکی تہران میں بانی انقلاب امام خمینی کے مزار پر لائے جائیں گے۔ جہاں رات ساڑھے دس بجے نماز جنازہ ہوگی۔
بدھ بائیس مئی کو جنازے تہران یونیورسٹی منتقل کئے جائیں گے جہاں نو بجے صبح سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ نمازہ جنازہ میں غیر ملکی سربراہان۔ شخصیات۔ سفیر اور سول و فوجی حکام شرکت کریں گے۔ بعد میں عوام کے دیدار کیلئے جنازوں کو جلوس کی شکل میں آزادی چوک لایا جائے گا۔
جمعرات کو صبح شہدا کے جنازے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے آبائی صوبے شمالی خراسان کے شہر بیر جند منتقل کئے جائیں گے۔ جہاں صبح ساڑھے نو بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور اس کے بعد میتوں کو مقدس شہر مشہد لایا جائے گا۔ دن ڈھائی بجے روضہ امام رضا علیہ السلام کے صحن میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
شہید ابراہیم رئیسی کو روضہ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں سپرد لحد کیا جائے گا۔ جب کہ دیگر شہدا کی تدفین آبائی علاقوں میں ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular