
میران شاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں شہید جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان، سپاہی محمد زمان کی نمازِ جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سینئر حاضر و ریٹائرڈ افسران، سپاہی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ پاک فوج مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ گزشتہ روز تینوں جوان میران شاہ میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے.


































