
smart
قم : بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی نماز جنازہ قم المقدسہ میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں ادا کردی گئی جس میں ہزاروں طلبہ، استاتذہ اور عوام نے شرکت کی۔ آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپائیگانی پیر کی شب 103سال کی عمر میں اس دار فانی سے رحلت کرگئے تھے۔ انہوں نے برسوں حوزہ علمیہ قم میں تدریس کے فرائض انجام دیئے اور سینکڑوں شاگردوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ درجنوں کتابیں تصنیف کیں۔ آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے پیکر مطہر کو تدفین کے لیے عراق کے شہر کربلائے معلیٰ منتقل کیا جائے گا۔ ولی امر مسلمین آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای نے اس عالم ربانی کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہیں حوزہ علمیہ قم کا اہم ترین ستون قرار دیا ہے۔


































