
جدہ : فرانس اور سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر عالمی کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے علاوہ ان حملوں کو روکنے اور شہریوں کے تحفظ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میکرون نے کہا کہ ہم ایک انتہائی ضروری سیاسی افق کو دوبارہ کھولنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے سیاسی نقطہ نظر کو بحال کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔ فرانسیسی صدر نے یوکرین بحران کے حل کے لیے امریکہ اور روس کے مذاکرات میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔


































