Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

چار لوگوں نے بند کمرے میں سازش کی، مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا، عمران خان

سرگودھا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چار لوگوں نے بند کمرے میں بیٹھ کر سازش کی اور پھر ان کو نااہل کروانے کا منصوبہ بنایا۔ جتنا دیوار سے لگائیں گے میں اور لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا۔ ایسا نہ ہو کہ مجھے اتنا دیوار سے لگائیں کہ میں قوم کے سامنے ان لوگوں کی شکلیں رکھ دوں جنہوں نے اپنے مفادات کے لیے ملک کو اس مشکل میں ڈالا ہے۔ چار ماہ سے صبر کر رہا ہوں میں اپنے ملک کے لیے صبر کر رہاہوں۔ میں جب چاہوں اسلام آباد کو بند کرسکتا ہو لیکن ملک کے مفاد میں نہیں کر رہا، معاشی مشکلات ہے اور اب سیلاب آیا ہوا ہے۔ سرگودھا میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ قوم کو اکھٹا کرنے کی کوشش کروں گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اکھٹا کروں گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو متحرک کر کے قرضہ اتارنے میں مدد لوں گا، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کنٹرول روم بنائیں گے۔ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں آئیں گے، سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، سیلاب متاثرین کے مسائل حل کریں گے، ساری پاکستانی قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، 3 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹیلی تھون میں ساڑھے 500 کروڑ روپے سے زائد جمع کیے، بیرون ملک پاکستانیوں نے دل کھول کر پیسہ دیا، اگر وقت ہوتا تو مزید ساڑھے 5 ارب روپے جمع ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر! تمہیں پہلی دفعہ اندازہ ہوا ہو گا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے؟ یہاں طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزور کیلئے دوسرا قانون ہے، بڑا ڈاکو چوری کرے تو وہ ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے، واحد لیڈرتھا جسے آزاد عدلیہ کیلئے جیل میں ڈالا گیا، میں نے جیل میں 4،5 دن گزارے، وہاں مجھے سارے غریب چور نظر آئے، جب اسمبلی گیا تو وہاں بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے، ان لٹیروں میں سے ایک فضل الرحمان بھی تھا، زرداری اور شریف خاندان بھی لٹیرے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک چور اوپر بیٹھے رہیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، بیرونی سازش ہوئی امریکا کو اپنے غلام چاہیے تھے، آصف زرداری ملک کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے گیا، 17 جولائی کو جب پہلا الیکشن آیا تو ہر حربہ استعمال کیا گیا، سب کوششوں کے باوجود حمزہ شہباز کو فارغ کرنا پڑا، انہیں خوف آنا شروع ہو گیا کہ اگر الیکشن کروایا تو کیا ہو گا؟ انہیں میری دو تہائی اکثریت نظر آنا شروع ہو گئی، اس کے بعد مجھے ناک آؤٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، دوسری سازش مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے کی گئی، بند کمرے میں فیصلہ ہوا لیکن مجھے پتہ چل گیا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو بنائی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو میری قوم ان چاروں کو نہیں چھوڑے گی، الیکشن کمشنر کو کہا عمران کو نااہل کیا جائے، فارن فنڈنگ کے بعد توشہ خانہ کا کیس بنا دیا، انہیں توشہ خانہ کیس میں شکست ہو گی، میرے بعد تمام سابق وزرائے اعظم کا کیس بھی سنا جائے، انہوں نے کوشش کی کسی طرح عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular