Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور :لاہور میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور سیکریٹری اسمبلی رائے ممتاز کو غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں اینٹی کرپشن کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو چند گھنٹے بعد جاری کیا گیا۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں کرپشن کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اہلکار سخت سیکیورٹی میں عدالت لائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے 12 افسران کو میرٹ کے خلاف بھرتی کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular