
تہران : سابق ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوا۔ حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہاگیاہےکہ حادثے کی وجہ اس خطے کے خراب موسمی اور ماحولیاتی حالات ہیں۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ شدید اور بڑھتی ہوئی دھند کا اچانک نمودار ہونا ہے جس کے سبب ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا۔ حادثہ کے نتیجے میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت سات دیگر افراد شہید ہو گئے تھے۔


































