
ڈیووس : پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بلوچستان میں آگ بجھانے کے لیے طیارہ بھجوانے پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر کاز کے لیے ایران کی حمایت کو سراہا۔ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔


































