
لکی مروت : لکی مروت اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں خودکار ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ لکی مروت پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد کمانڈر یسین عرف لڑم جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی، سمیت 4 مبینہ دہشت گرد شیری خیل کے قریب وانڈہ فقیران کے علاقہ میں موجود ہیں۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ادھر ٹانک میں ایف سی لائن پر حملہ کرنیوالے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


































