
وانا : جنوبی وزیرستان کے علاقے شن وارسک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حامد رسول شہید جبکہ 2افسران سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ مارے گئے دہشت گردوں میں کمانڈر جان محمد عرف چراغ بھی شامل ہے۔


































