
واشنگٹن : امریکی حکام کےلئے چین کو ایرانی تیل کی فروخت سوہان روح بن گئی۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں ایران سے متعلق سماعت میں بعض ارکان نے ایران پر عائد پابندیوں کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران چین کو تیل کی بڑی مقدار فروخت کرکے امریکی پابندیوں سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہمیں ایران کو چین کو تیل فروخت کرنا رکوانا ہو گا۔ ممتاز ریپبلکن سینیٹر جم رِش نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کا نفاذ دانتوں کے بغیر تھا۔ کہ ایران کی چین کو تیل برآمد کرنے کی صلاحیت ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ایک اور رکن مارک ڈوبووٹز نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ بحال ہوا تو ایران کو اس معاہدے کے قواعد کے تحت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت ہو گی جو اگلے 7 سال میں ایٹمی طاقت بن جائے گا۔


































