
واشنگٹن : امریکی تاریخ میں پہلی بار کانگریس نے سابق صدر ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔ ایوانِ نمائندگان کے سات ڈیموکریٹس اور دو ری پبلکن اراکین پر مشتمل کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 مجرمانہ الزامات کی متفقہ طور پر سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے محکمہ انصاف پر زور دیا کہ سابق صدر کے خلاف چار الزامات عائد کیے جائیں۔ ٹرمپ کیخلاف جن الزامات کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے بغاوت پر اکسانے۔ کانگریس کی سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے، جو بائیڈن کی کامیابی کی توثیق پر اثر انداز ہونے اور عوام کو دھوکا دینے پر کارروائی کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پانچ اتحادیوں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی سفارش کی ہے۔


































