
جنیوا : اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی رابطہ کے مطابق غزہ میں اچانک انخلا کے احکامات سے بچوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے جس سے اس ماہ اب تک تقریباً 250,000 افراد متاثر ہوئے ہیں، جب کہ جولائی میں جنگ زدہ اور محصور علاقوں کے جنوب میں داخل ہونے والی غذائی امداد کی مقدار 10 ماہ میں سب سے کم تھی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جنوبی غزہ میں بچوں کی غذائی قلت دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور اب پٹی کے شمال میں مئی میں تشخیص شدہ بچوں میں غذائی قلت کے واقعات کی شرح کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔ شہریوں کی ہلاکتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی رابطہ او سی ایچ اے کے مطابق اس وقت فلسطینیوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔


































