
ساؤ پالو : برازیل کے شہر پیٹروپولس میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 104 ہوگئی۔دو روز سے جاری بارشوں کے باعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے، سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔ پیٹروپولس میں فروری کے پورے مہینے میں ہونی والی اوسط بارش سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔


































