Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پہلے معاہدے کی بحالی پھر نئی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی، ایران کا دوٹوک موقف

ویانا: اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایران کے مستقل مندوب محمد رضا غائبی نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی سے قبل آئی اے ای اے کو اصفہان کی نئی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ محمد رضاغائبی نے ویانا میں صحافیوں کو بتایا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ ، اس ادارے کی معمول کی اپ ڈیٹ رپورٹ ہے اور جس میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق جدید ترین فنی معلومات سے بورڈ آف گورنرز کو آگاہ کیا جاسکتا ہے۔ ایران نے آئی اے ای اے کو اطلاع دی ہے کہ وہ سینٹری فیوج مشینوں کے پارٹس، کرج کے کمپلکس کے بجائے، اصفہان کی جدید تنصیبات میں تیار کرنا چاہتا ہے۔آئی اے ای اے نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ایران نے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ سینٹری فیوج مشنیوں کے پارٹس اصفہان میں قائم نئی تنصیبات میں تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آئی اے ای اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس نے نگرانی کے کیمرے اصفہان کی نئی ایٹمی تنصیبات میں نصب کردیئے ہیں۔ایران نے اور آئی اے ای اے نے گزشتہ سال دسمبر میں ، کرج کے کامپلکس میں نگرانی کے جدید ترین کیمرے نصب کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ یہ کیمرے گزشتہ سال کے وسط میں ہونے والی تخریب کاری کے نتیجے میں خراب ہوگئے تھے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular