
اسلام آباد : پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ٹیم کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دے دیا۔ دفترخارجہ کےمطابق ایف اے ٹی ایف کے اہداف حاصل کرنے کا زمینی جائزہ لینے والی ٹیم سے تمام ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔دورے کا مقصد پاکستان کے عزم اور کارکردگی کاجائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران تیار کردہ جائزہ رپورٹ اکتوبر کے پلینری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان جاری جائزہ امور کو منطقی انجام تک پہنچتا دیکھنا چاہتا ہے۔


































