
غزہ : غزہ اور لبنان پر رات سے جاری فضائی حملوں میں مزید پچپن افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہدا میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیت لاہیہ۔ جبالیہ اور غزہ سٹی میں رہائشی عمارتوں پر حملے کئے اور انہیں میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور 71 زخمی ہوئے۔
ادھر بیت لاہیہ میں صیہونی فوج کو شید مزاحمت کا سامنا ہے۔ القسام بریگیڈ نے بیت لاہیہ میں کارروائی کے دوران دس صیہونی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ چار مرکاوا ٹینک تباہ کردئے۔ صیہونی فوج نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے سے پہلے لبنان پر حملے بڑھادئے ہیں۔ طائر۔ بعلبک ۔ ضاحیہ اور بیروت کے مضافات میں بمباری سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور اکتیس لبنانی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔


































