
کابل : افغانستان کے دارالحکومت میں درجنوں طالبات نے سڑکوں پر گرلز سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے اسکول کھولو اور انصاف انصاف کے نعرے بھی لگائے۔ طالبات نے پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جس میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کے مطالبات اور تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، سیاسی منصوبہ نہیں، تحریر تھا۔ مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے کابل کی شاہراہ پر چلتے رہے اور پھر منتشر ہوگئے تاہم اس دوران طالبان نے روک ٹوک نہیں کی۔


































