Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کی اسلامی نظام بینکاری کیلئے حکومت کو تعاون کی پیشکش

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حکومت کی طرف سے وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اپیلیں واپس لینے کے اقدام کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سودی نظام اللہ اور رسول(ص) کیخلاف جنگ کے مترادف ہے۔ اسلامی نظام بینکاری سے اللہ اور اس کے رسول(ص) سے جنگ ختم ہوگی اور اطاعت قرآن شروع ہو جائے گی۔ یہ قوم کیلئے خوشخبری کے مترادف ہے۔ اسلامی نظام بینکاری کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ سودی نظام، معیشت کی تباہی کا باعث ہے۔ اسلامی بینکاری سے شراکت داری کا نظام قائم ہوگا، جس میں نفع و نقصان کی بنیاد پر نظام معیشت چلے گا۔ سود کے نام پر جو حرام کھلایا جا رہا تھا، اس سے عوام بچیں گے اور حلال کھائیں گے۔ اب حکومت کو اسلامی بینکاری کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہیں، جس کے لئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان بھی اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular