Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

وفاقی وزیر ساجد طوری کی عراقی سفیر سے ملاقات، زائرین کے مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے پاکستان میں متعین عراق کے سفیر حامد عباس سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، پاکستانی زائرین کے مسائل و سہولیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ عراق اور پاکستان کے مابین مضبوط تاریخی، روحانی اور ثقافتی رشتہ ہے، پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عراق میں امن بحال ہوا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال لاکھوں پاکستانی اربعین پر زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے عراق جاتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی مشکلات کو کم کرسکیں، عراق کیطرف سے چالیس سال سے کم افراد کو ویزہ دینے پر عائد پابندی اٹھائی جائے۔ ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستانیوں کو عراق میں قانونی طور پر کام کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں، وزرات خارجہ و مذہبی امور کیساتھ ملکر زیارات کے لئے جامع پالیسی مرتب کر رہے ہیں، جامع پالیسی مرتب ہونے تک اربعین کے لیے زائرین کو ویزے جاری کرنے میں نرمی دی جائے اور معمولی جرائم پر عراق کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
عراقی سفیر حامد عباس نے اس موقع پر کہا کہ عراق کو پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، عراقی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پاکستان اور عراق شروع سے ہی بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہینگے، امسال اب تک اربعین کے لئے پچیس ہزار پاکستانیوں کو عراقی ویزے جاری کئے گئے ہیں، اربعین تک مزید ویزے جاری کئے جائینگے، عراقی سفیر نے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کو عراق دورے کی دعوت دی اور پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی یقین دہائی کرائی۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے عراقی سفیر کی دعوت قبول کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اربعین کے بعد وہ خود عراق کا دورہ کرینگے جہاں وہ عراقی حکام سے دوطرفہ تعلقات کو تقویت دینے اور مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر بات چیت کرینگے۔

مزید پڑھیے

Most Popular