
اسلام آباد : امریکی کاسہ لیسی کی خاطر کیوبا کی توہین کرنے پر پاکستان میں کیوبا کے سفیر جیویئر کیرو نے وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال پر شدید تنقید کی ہے اور ان کے بیان کو تضحیک آمیز قرار دیا ہے۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کو کیوبا یا شمالی کوریا نہیں بننے دینا چاہتے۔ ہمیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جیسے ملیشیا، ترکی، چین اور جنوبی کوریا ہیں۔ کیوبن سفیر جیویئر کیرو نے ٹوئٹ کیا کہ خوش قسمتی سے احسن اقبال کی پریس کانفرنس میں کیوبا کا تضحیک آمیز ذکر پاکستانیوں کی کیوبا کے لیے اصل احترام اور گہری انسیت کی نمائندگی نہیں کرتا۔دیگر ٹوئٹر صارفین بھی احسن اقبال کے بیان پر خفا نظر آئے صحافی زیب النساء برکی نے لکھا برائے مہربانی کوئی احسن اقبال کو کیوبا کی تاریخ کے بارے میں بتائے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کیوبا شمالی کوریا جیسا ہے. انسانی حقوق کی سابق وزیر شیریں مزاری نے لکھا کہ احسن اقبال کو کیوبا جیسے دوست ملک کی تضحیک کرنے پر شرم آنی چاہیے۔ وہ امریکہ کی وجہ سے دیگر ممالک کی تضحیک نہ کریں.


































