
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی شہر بنائی براک میں فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت کے بعد صیہونیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے 200 کے قریب فلسطینیوں کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کرلیا۔ صیہونی حکومت نے مغربی کنارے کے اطراف فوج کے اضافی یونٹ بھی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پولیس ہائی الرٹ ہے۔


































