
پیرس : پیرس میں جاری ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہوگیا اجلاس میں پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ایف اے ٹی ایف کا اجلاس چار دن پیرس میں جاری رہا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ کے قوانین پر عمل درآمدسخت کرنا ہوگا، رئیل اسٹیٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی روک تھام کرنا ہو گی ،پاکستان 27 نکاتی ایکشن پلان می سے 26 پر پہلے ہی عمل مکمل کر چکا ہے، مزید 7 میں سے 6 آئٹمز پر عمل درآمد مکمل کیا گیا.


































