Fri Oct 09, 2026

طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کے جنونی وزیر کا غزہ میں روزانہ 30 سے 40 افراد قتل کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اور انتہائی دائیں بازو کے رہنما اتمار بن گویر نے غزہ میں روزانہ 30 سے 40 افراد کو قتل کرنے کی وکالت کردی۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق اتمار بن گویر نے یہ بیان غزہ میں حماس کی قید سے رہا ہونے والے سابق اسرائیلی یرغمالی روم براسلاوسکی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران دیا۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کمی پر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں روزانہ 30 سے 40 افراد کو نشانہ بنایا جانا چاہئے، صرف ان افراد کو نشانہ نہ بنایا جائے جو فوری خطرہ ہیں بلکہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہیں وہ زندگی کے لائق نہیں سمجھتے۔
بن گویر کے ماضی کے ایسے بیانات کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے اور ان کے بعض بیانات کو عالمی عدالت انصاف میں مبینہ نسل کشی کے ارادے کے شواہد کے طور پر بھی پیش کیا جا چکا ہے، تاہم اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔ اسرائیلی وزیر قومی سلامتی نے اسی گفتگو میں غزہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر ہجرت اور بے دخلی کی بھی حمایت کی اور غزہ میں اسرائیلی آبادکاری کی بات کی۔
بن گویر اسرائیلی فوج کو براہ راست احکامات دینے کا اختیار نہیں رکھتے، تاہم وہ اسرائیلی پولیس اور جیلوں کے نگران وزیر ہیں اور نیتن یاہو کی حکومت میں انتہائی بااثر دائیں بازو کے رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق اکتوبر میں اسرائیل میں انتخابات ہونے والے ہیں اور حالیہ عرصے میں بن گویر جیسے انتہائی دائیں بازو کے رہنماؤں کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular