
سیالکوٹ: تھانہ صدر کے علاقہ کوٹھے پٹھاناں میں ذاکر نوید عاشق بی اے مجلس عزا سے خطاب کر رہے تھے، ملزم ویڈیو بنانے کے بہانے آیا اور فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے نوید عاشق موقع پر ہی شہید ہوگئے، عزاداروں نے ملزم کو پکڑلیا۔ واقعے کے بعد سیالکوٹ میں سوگ کی فضا ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔


































