
تل ابیب: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے پر وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ نیتن یاہو کو لکھے گئے خط میں اہل خانہ نے کہا کہ اگر آپ ہمارے پیاروں کو حماس کی قید میں ہی رکھنے پر اصرار کرتے ہیں تو ہم ہائی کورٹ میں درخواست کریں گے۔ خط میں اسرائیلی وزیراعظم کو معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ خط کے مطابق جنگ ختم کرنے سے انکار سے یرغمالیوں کی اموات ہوتی ہیں اور ان کے زندہ واپس آنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
گذشتہ روز حماس نے کہا تھا کہ اسرائیل کی نئی شرائط کی وجہ سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر ہوئی ہے۔


































