Fri Oct 09, 2026

طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

فلسطین کی 5جماعتیں سینچری ڈیل کیخلاف مشترکہ جدوجہدپر متفق

فتح کے ترجمان کی زیر قیادت وفدکی غزہ آمد، حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت سے ملاقات،چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ طریقہ کار اختیار کرنا چاہئے، ایاد نصر
القدس برائے فروخت نہیں اور ہم اسے بازار میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے، مسجد اقصیٰ کی پنجہ یہود سے آزادی تک فلسطینی قوم ہتھیار نہیں پھینکے گی،حما س کا عزم
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس، الفتح اور دیگر گروہوں نے امریکی امن منصوبے اور اسرائیلی سازشوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کرلیا، اس حوالے سے پانچ فریقی اجلاس بلاکر متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اس بات کا فیصلہ الفتح کے ترجمان ایاد نصر کی زیر قیادت وفدکی غزہ آمد اور حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت سے ملاقات میں کیا گیا،الفتح کے ترجمان ایاد نصر نے کہا کہ ملت فلسطین اور تنظیموں و گروہوں کو متحد ہونا چاہئے اور مسئلہ فلسطین کے خلاف موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ طریقہ کار اختیار کرنا چاہئے،ادھر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا ”صدی کی ڈیل“ منصوبہ امریکہ کی فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت اور صیہونی ریاست کے گھمنڈ کا واضح ثبوت ہے،امریکااور قابض اسرائیلی دشمن کے اس منصوبے کو پوری فلسطینی قوم نے مسترد کردیا ہے اور ہم اسے نافذ نہیں ہونے دیں گے، منصوبے میں صیہونی ریاست کے مفادات کو مد نظر رکھا گیا اور فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کو پامال کیا گیا ہے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی نفی کی گئی،آزاد ریاست کا نام نہاد تصور دے کر فلسطینی قوم اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی ہے، بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کر کے تنازع کو مزید گھمبیر کیا گیا ہے، مہاجرین کی واپسی کے حق اور مطالبے کو بھی سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، فلسطینی تیل اور گیس جیسے قدرتی وسائل صیہونی ریاست کو دیے گئے ہیں، القدس برائے فروخت نہیں اور ہم اسے بازار میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکی منصوبہ بین الاقوامی قراردادوں، عالمی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کی بھی کھلی توہین ہے، امریکی اقدام نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی، ہم ایک ایسی فلسطینی ریاست چاہتے ہیں جس میں پورا بیت المقدس اور مغربی کنارا شامل ہو اور فلسطینی مملکت کو غیر مشروط طورپر اپنے دفاع کا پورا پورا حق دیا جائے،حماس کے رہنما اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی پنجہ یہود سے آزادی تک فلسطینی قوم ہتھیار نہیں پھینکے گی، جب تک پوری مسلم امہ کے مسلمان قبلہ اوّل میں نماز اورعبادت کا حق حاصل نہیں کرلیتے اس وقت تک حماس بندوق اْٹھائے رکھے گی حماس رہنما نے ان خیالات کا اظہار یمن کے دارالحکومت صنعا میں عظیم الشان دفاع فلسطین مارچ سے ٹیلیفونک خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ یمن میں عوام کی اتنی بڑی تعداد کا دفاع قبلہ اوّل کے لیے گھروں سے نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یمنی قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، محمود الزھار کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی طرف سے مکروہ شیطانی چالوں کے باوجود فتح و نصرت فلسطینی قوم کا مقدر ہوگی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular