
تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوجی طاقت سے یرغمالیوں کو چھڑانے میں ناکامی پر پچاس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے انعامی پیشکش کا اعلان غزہ کے ایک مختصر دورے کے دوران کیا جہاں انہیں نیٹزارم کوریڈور میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ دکھایا گیا. نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ سے رہا ہونے والے ہر اسیر کے بدلے 50 لاکھ ڈالر انعام کے طور پر دیے جائیں گے اور جو لوگ حماس کے زیر حراست اسرائیلیوں کی رہائی میں مدد کریں گے انہیں اہل خانہ سمیت جنگ زدہ فلسطینی علاقے سے نکلنے کا راستہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب آپ کا ہے لیکن نتیجہ وہی ہوگا کہ ہم سب اسیروں کو واپس لائیں گے اسرائیل کا اندازہ ہے کہ 101 اسیران غزہ میں باقی ہیں، حالانکہ اس تعداد میں سے تقریباً ایک تہائی اب ہلاک ہو چکے ہیں۔


































