
تل ابیب : اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بذالیل اسموٹریچ نے مغربی کنارے کے الحاق کی تیاری کا حکم دے دیا۔ صیہونی وزیرخزانہ اسموٹریچ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کا اقتدار اعلیٰ مقبوضہ مغربی کنارے تک پھیلا ہونا چاہیے۔ان کے خیال میں یہ فیصلہ 2025 تک ہوجانا چاہیے کہ اسرائیلی ریاست کا دائرہ اقتدار مغربی کنارے تک ہوجائے گا۔ اسموٹریچ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مغربی کنارے پر اسرائیلی اقتدار کو تسلیم کر لے گی میرے مؤقف کی حمایت کرے گی۔ اسمورٹریچ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پرلکھا کہ 2025 یہودیہ اور سامریہ کی خودمختاری کا سال ہوگا۔ واضح رہے کہ مغرب کنارے کا حوالہ بائبل میں یہودیہ اور سامریہ کے نام سے کیا گیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے مغربی کنارے کے مجوزہ الحاق کی مذمت کی ہے۔ جوزپ بوریل نے کہا کہ یہ غیر قانونی الحاق کی طرف ایک واضح قدم ہے۔ جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔


































