Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

او آئی سی کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے پر اظہارِ تشویش

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں پر سلووینیا اور یورپی یونین سے اظہارِ تشویش کیا ہے اور خبردار کیا ہےکہ اس فیصلے سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچے گا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ حسین ابراہیم طحہٰ نے سلووینیا کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کیلس کو الگ الگ خطوط ارسال کیے ہیں۔ جس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے اور سفارت خانہ مقبوضہ یروشلم منتقل کرنے کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیاہے۔
خطوط میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ یورپی یونین کے اس مؤقف سے بھی متصادم ہوگا جس کے تحت مقبوضہ یروشلم پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ اس سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچے گا جبکہ فلسطینی عوام کے حقوق متاثر اور اور مسلمانوں و مسیحیوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے۔ او آئی سی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ سلووینیا کو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اپنا مؤقف برقرار رکھنے اور مقبوضہ یروشلم سے متعلق کسی بھی یکطرفہ اقدام سے باز رکھنے کی ترغیب دے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular