Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکا، 3 مجرموں کو سزائے موت کا حکم

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تین مجرمان کو پانچ پانچ بار سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ مقدمے میں پیٹر پال، عید گل اور سجاد سمیت 4 مجرموں کو پہلے ہی سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تینوں مجرموں سمیع الحق، عزیر اکبر اور نوید اختر کی تمام جائیدادیں بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر امجد جاوید اور شاہد سپرا نے ملزموں کے خلاف گواہان پیش کئے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔ ملزموں کے خلاف پراسیکیوشن نے 60 سے زائد گواہان کی شہادتیں قلمبند کرائیں، ملزموں کیخلاف سی ٹی ڈی نے چالان جمع کرا رکھا تھا۔ دو سال قبل لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کالعدم لشکر طیبہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے باہر بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں تین افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular