
کوہاٹ: کوہاٹ میں پولیس لائنز مسجد دھماکے اور حملے میں 22 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا جس سے مسجد کے باہر گڑھا پڑ گیا، مسجد کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیوار بھی گر گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ شہدا میں 15 پولیس اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں، زخمیوں میں 73 پولیس اہلکار اور 30 شہری شامل ہیں۔ 103 زخمیوں میں 90 ڈی ایچ کیو اور 13 لیاقت میموریل اسپتال لائے گئے۔ چار زخمیوں کو پشاور اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 7 مسلح دہشت گرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی گئی جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔


































