
غزہ : صیہونی فوج نے دیرالبلاح اور خان یونس میں زمینی آپریشن کو توسیع دے دی ہے۔خان یونس اور دیر البلاح میں صیہونی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں کافی اندر تک چلی گئی ہیں۔ جہاں بمباری اور ڈرون حملوں سے کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں کار پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں چار فلسطینی شہید ہوئے۔ جبکہ نصیرات میں مکان پر میزائل حملے میں تین اور دیرالبلاح میں پناہ گزینوں کے قافلے پر حملے میں پندرہ فلسطینی شہید ہوئے۔ صیہونی فوج نے وسطی اور جنوبی علاقوں میں اٹھارہ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ انخلا کے حکم کے بعد خان یونس میں ہر طرف افراتفری کا عالم ہے۔شہری جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت مختلف محاذوں پر اسرائیلی قابض افواج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ الزیتون محلے اور مغرا کے علاقے میں جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے جہاں زخمیوں اور لاشوں کی منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹروں نے لینڈنگ کی۔


































