
پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسلی میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔


































