
مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین کی تحریک مجاہدین کے سربراہ اسعد ابو شریعہ نے فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت میں ایران اور حزب اللہ کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک نے ایران کی مانند فلسطین اور بیت المقدس کو آزاد کرائے جانے کی جدوجہد کی حمایت نہیں کی ہے۔انھوں نے ایران اور حزب اللہ کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پابندیوں اور دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ اور حزب اللہ لبنان نے فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے پختہ عزم و ارادے اور موقف میں استحکام کی بنا پر بھاری قیمت ادا کی ہے اور ہر طرح کے مسائل کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے۔فلسطین کی تحریک حماس کے سینیئر رہنما سامی ابوزہری نے بھی حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ جو چیز ایران کو دیگر ملکوں سے ممتاز بناتی ہے وہ فلسطین اور فلسطینی امنگوں کی بھرپور حمایت کرنا ہے۔


































