Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اربعین پر کربلا آنے والوں کی تعداد میں ہرسال اضافہ

کربلا معلیٰ: اربعین شہدائے کربلا اب صرف چہلم نہیں رہا بلکہ یہ ایک عالمی تحریک میں بدل چکا ہے۔ دنیا بھر سے کربلا معلیٰ آنے والوں کی تعداد میں ہرسال مسلسل اضافہ ہورہا ہے. رواں سال زائرین کی تعداد دو کروڑ 14 لاکھ 80 ہزارسے زائد رہی۔ زائرین کی تعداد کا تعین کربلا کے چار مرکزی دروازوں پر لگائے گئے الیکٹرونک کیمروں کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ یہ کیمرے بغداد۔ نجف ۔ بابل اور حسینیہ سے کربلا میں داخل ہونے کے مقام پر لگائے گئے ہیں۔ جن کا انتظام حرم مولا عباسؑ کے منتظمین کے پاس ہے۔ یہ کیمرے یکم سے بیس صفر دن بارہ بجے کے درمیان کربلا آنے والوں کی گنتی کرتے ہیں۔ جدید کیمروں سے زائرین کے اعداد وشمار جمع کرنے کا سلسلہ 2016 میں شروع کیا گیا تھا اور پہلے سال زائرین کی تعداد ایک کروڑ بارہ لاکھ رہی۔ 2017 میں ایک کروڑ 38 لاکھ۔۔ 2018 میں ایک کروڑ 53 لاکھ ۔ 2019 میں ایک کروڑ 52 لاکھ۔ 2020 میں ایک کروڑ 45 لاکھ۔۔ 2021 میں ایک کروڑ 63 لاکھ۔ 2022 میں دو کروڑ 11 لاکھ اور 2023 میں دو کروڑ 20 لاکھ سے زائد زائرین کربلا پہنچے۔ جبکہ رواں سال یہ تعداد گذشتہ سال سے چھ لاکھ کم رہی۔

مزید پڑھیے

Most Popular