
ایتھنز: اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے یورپ کی اسرائیلائزئشن سے خبردار کرتے ہوئے کہاہےکہ اسرائیل پر جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فرانسسکا البانیز نے کہا کہ جب تک فلسطین پر اسرائیلی قبضہ مکمل اور غیر مشروط طور پر ختم نہیں ہوتا اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو اسرائیل کی کسی بھی قسم کی مدد سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس یورپی ممالک اسرائیل کے ساتھ تجارت، اسلحہ کی خرید و فروخت اور نگرانی کے آلات کے حصول میں مصروف ہیں۔ جس سے معاشروں میں سکیورٹی گرفت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے نتیجے میں آزادیوں کو کچلا جا رہا ہے اور کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جو یورپ کی اسرائیلائزیشن ہے۔


































