
برسلز : یورپی یونین نے شیخ جراح میں اسرائیلی فوجی دستوں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینیوں کے لیے یورپی یونین کے ادارے نے شیخ جراح میں جاری پیش رفت اور پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آباد کاروں کے تشدد، غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزیوں اور دیگر بڑھتے ہوئے واقعات صرف مزید کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں اور اسے ختم ہونا چاہیے۔


































