
برسلز: یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث صیہونی آبادکاروں اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دیدی۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسرائیلی آبادکاروں اور حماس رہنماؤں کے خلاف پابندیوں کے پیکجز کی منظوری دی گئی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کیلس نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ تعطل ختم کر کے عملی اقدامات کی جانب بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور تشدد کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ پابندیوں کے تحت تین اسرائیلی آبادکاروں اور چار آبادکار تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ دوسری جانب حماس کی بعض اہم شخصیات پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


































