
برسلز: یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ نے 40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو طالبان کے خلاف کام کر رہے تھے اور اب ان کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ سب سے زیادہ افغان شہریوں کو جرمنی پناہ دے گا جن کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ نیدرلینڈ نے 3 ہزار سے زائد، اسپین اور فرانس نے 25، 25 سو افغانیوں کی آبادکاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یورپی یونین کی کمشنر یلوا جانسن نے کہا کہ زیادہ افغانوں کو کنٹرول شدہ طریقے سے ہجرت کرنے کی اجازت دینے سے غیرقانونی ہجرت روکنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق 85 ہزار افغان باشندے افغانستان چھوڑ کر یورپی یونین کے قریب ممالک میں پہنچ چکے ہیں اور اب طالبان کے کابل پر کنٹرول اور شدید خشک سالی کے بعد مزید مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


































